معاذ بن جبلرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو اللہ کے راستے میں کوئی زخم لگتا ہے تو قیامت کے دن وہ آئے گا، اس کےزخم کی خوشبو کستوری کی خوشبو کی طرح ہوگی اور اس کا رنگ زعفرانی ہوگا۔ اس پر شہداء کی مہر لگی ہوگی۔ جس شخص نے اللہ تعالیٰ سے مخلص ہو کر شہادت کا سوال کیا، اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا کردے گا، اگرچہ وہ اپنے بستر پر فوت ہو۔