ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ پہر ہ دے رہے تھے، لوگ گھبرا گئے اور ساحل کی طرف چلے، پھرکہا گیا کہ: کوئی مسئلہ نہیں، لوگ واپس آگئے ۔ ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کھڑے رہے۔ ایک آدمی ان کے پاس سے گزرا تو کہنے لگا: ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کیوں کھڑے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: اللہ کے راستے میں ایک گھڑی کھڑے رہنا لیلۃ القدر میں حجر اسود کے پاس قیام سے بہتر ہے۔