Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
سفر، جہاد اور جانوروں سے نرمی کا بیان
سفر، جہاد اور جانوروں سے نرمی کا بیان
عن عبد الله بن رواحة أنه كان مع رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم في مسيرٍ له، فقالَ: « يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، انْزِل فَحَرِّكِ الرِّكَاب فَقَال: يَا رَسُول الله، قَد تَرَكْتُ ذَلِك. فَقَال عمر: اسْمَع وَأَطِع، قال: فَرَمَى نفسه وَقَال:
اللَّهُمّ لَوْلَا أَنَت ما اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا
فَأَنْزِلَن سَكِينَـة عَـلَيـْنـَا وَثَبِّتْ الْأَقْدَام إِن لَاقَيْنَا
عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ سےمروی ہےکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفرمیں تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےان سے کہا :اے ابن رواحہ! اترو اورسواریوں کوچلاؤ، ابن رواحہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے یہ کام چھوڑ دیا ہے۔ عمررضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: سنو اور اطاعت کرو، ابن رواحہ نے خودنیچے اچھال دیا اور یہ اشعار پڑھنے لگے: اے اللہ !اگر تو نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پاتے، نہ صدقہ کرتے نہ نماز پڑھتے، ہم پر سکینت نازل فرما، اور اگر ہم دشمن کے مقابل آئیں تو ہمارے قدم جما دے ۔