Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات

Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْن مَسْعَود قَالَ: مَرَّ الْمَلَأ من قُرَيش عَلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ وَعِنْدَه صُهَيْب، وَبِلاَل، وَعَمَّار، وَخبَّابٌ وَنَحْوِهِم مِنْ ضُعَفَاء الْمُسْلِمِيْن، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّد! اُطْرُدْهُمْ، أَرَضِيتَ هَؤُلَاء مِنْ قومِكَ، أَفَنَحْنُ نَكُون تُبَّعًا لِهَؤُلَاء؟! أَهوُلَاءِ مَنَّ الله عَلَيْهِم مِنْ بَيْنِنِا؟! فَلَعَلَّكَ إِنْ طردتهم أَنْ نَأْتِيْك!، قَالَ: فَنَزَلَتْ: وَ لَا تَطۡرُدِ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَدٰوۃِ وَ الۡعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ ؕ مَا عَلَیۡکَ مِنۡ حِسَابِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ وَّ مَا مِنۡ حِسَابِکَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَتَطۡرُدَہُمۡ فَتَکُوۡنَ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ (۵۲) الأنعام. ( )

عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ قریش کے کچھ سردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، آپ کے پاس صہیب، بلال، عمار، خباب رضی اللہ عنہم اور ان جیسے کمزور مسلمان بیٹھے تھے۔ کہنے لگے:اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )!انہیں دھتکار دیجئے، کیا آپ نے اپنی قوم میں سے انہیں پسند کیا ہے؟ کیا ہم ان کے پیچھے لگیں؟ کیا یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے احسان فرمایا؟ ممکن ہے اگر آپ انہیں دھتکار دیں تو ہم آپ کے پاس آجائیں۔تب یہ آیت نازل ہوئی:(الانعام:۵۲)ترجمہ:اور ایسے لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ جتنے غیر اللہ ہیں نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع ہوگا، اس امید پر کہ وہ ڈر جائیں۔ اور ان لوگوں کو نہ نکالیے جو صبح وشام اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں، خاص اسی کی رضامندی کا قصد رکھتے ہیں۔ان کا حساب ذرا بھی آپ کے متعلق نہیں اور آپ کا حساب ذرا بھی ان کے متعلق نہیں کہ آپ ان کو نکال دیں۔ورنہ آپ ظلم کرنے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
Hadith Number: 2198
Views 0
Report Issue
Facebook Twitter / X WhatsApp
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

الصحيحة رقم (3297) مسند الزخار رقم (1802) .

Wazahat

Not Available

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220