Blog
Books
Search Hadith

روزے اور تہجد کا بیان

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا وَجَاءَ مَعَهَا بِأَدَمِهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَمْسَكَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَلَمْ يَأْكُلْ وَأَمْسَكَ أَصْحَابُهُ فَلَمْ يَأْكُلُوا وَأَمْسَكَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَأْكُلَ؟ قَالَ: إِنِّي أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ قَالَ: إِنْ كُنْتَ صَائِمًا فَصُمْ أَيَّامَ الْغُرِّ. يَعْنِي: الأَيَّامَ الْبِيْض.

) ابو ہریر ہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ایك بھنا ہوا خرگوش لایا ۔ اس كے ساتھ اس كا سالن بھی تھا، لا كر آپ كے سامنے ركھ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں كھایا، اور آپ كے صحابہ نے بھی نہیں كھایا۔ اعرابی بھی رك گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں كھانے سے كس نے روكا؟ اس نے كہا: میں مہینے میں تین دن روزہ ركھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم (تین دن کا) روزہ رکھنا چاہتے ہو تو پھر ایام غر(ایام بیض ١3۔ 14۔15تاریخ) كا روزہ ركھا كرو
Haidth Number: 2227
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

الصحيحة رقم (1567) ، مسند أحمد رقم (8204) .

Wazahat

Not Available