بشیررضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا: میں جمعہ كے دن كا روزہ رکھوں اور اس دن کسی سے بات نہ کروں (تو کیا حکم ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ كے دن روزہ مت ركھو، لیكن اس كے ساتھ کسی دن کوملالو، اور تم كسی شخص سے بات نہیں كرتے تو قسم ہے اگر تم نیكی كی بات كرو اور برائی سے روكو تو یہ خاموش رہنے سے بہتر ہے