ابو بكربن عیاش كہتے ہیں كہ ہم ابو حصین كے پاس ا ن كی عیادت كرنے آئے۔ ہمارے ساتھ عاصم بھی تھے۔ ابو حصین نے عاصم سے كہا: كیاآپ كو وہ حدیث یاد ہے جو ہمیں قاسم بن مخیمرہ نے بیان كی تھی؟ عاصم نے كہا: جی ہاں۔ انہوں نے ایك دن ہمیں عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بیان كیا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان بندہ بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے (عمل كے لئے فرشتہ سے )كہتا ہے:جب تك میں اسے تندرست نہ كردوں اس كے لئے صحتمندی کی حالت میں اس کے افضل عمل کے مطابق عمل لکھتے جاؤ