جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو ایک چٹان پر کھڑا نماز پڑھ رہا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے ایک کونے کی طرف آئے، کچھ دیر ٹھہرے رہے، پھر واپس آئے تو اسی شخص کو دیکھا تو وہ اسی حالت میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ کھڑے ہوگئے اور اپنے دونوں ہاتھ جمع کئے پھر فرمایا: لوگو! میانہ روی اختیار کرو، کیوں کہ اللہ تعالیٰ (اجر دینے سے) نہیں اکتائے گا تم (عمل سے) اکتا جاؤ گے۔