Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
علم، سنت اور حدیث نبوی کا بیان
علم، سنت اور حدیث نبوی کا بیان
عَنْ خَارِجَة بْنِ زَيْد عَنْ أَبِيْه قَالَ: لَمَا قَدِم النَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم الْمَدِينَة أُتى بي إِلَيْه فَقَرَأْت عليه فَقَال لى: تَعَلَّم كِتَاب الْيَهُود فَإِنّى لَا آمنهم عَلَى كِتَابِنَا قَالَ: فَمَا مرَّ بى خَمْس عَشَرة حَتَّى تَعَلَّمْتُه فَكُنْت أَكْتُب لِلنَّبِى صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَقْرَأ كُتُبَهُم إِلَيْه.
خارجہ بن زید اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینے آئے تو مجھے آپ کے پاس لایا گیا۔ میں نے آپ کے سامنے کچھ پڑھا۔ آپ نے مجھے فرمایا: یہودیوں کی کتاب(خط و کتابت) سیکھو، کیوں کہ مجھے ان کی طرف سے اپنی کتاب کے بارے میں اطمینان نہیں۔ زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ابھی پندرہ دن ہی گزرے تھے کہ میں نے ان کی کتاب (خط و کتابت) سیکھ لی۔ پھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے لکھا کرتا،اور آپ کی طرف آنے والے ان کے خطوط پڑھا کرتا۔