خالد بن معدان رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ عمیر بن اسود عنسی نے بیان کیا کہ وہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جو حمص کے ساحل پر اترے تھے اور اپنے خیمے میں تھے ان کے ساتھ ام حرام رضی اللہ عنہا بھی تھیں،عمیر نے کہا کہ: ام حرام رضی اللہ عنہا نے ہمیں بیان کیا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: میری امت کا پہلا گروہ جو سمندری جہاد کرے گا انہوں نے اپنے اوپر جنت واجب کرلی ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا کہ: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں ان میں ہوں گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں ہوگی۔ پھر فرمایا: میری امت کا پہلا لشکر قیصر کے شہر (قسطنطنیہ) سے جہاد کرے گا ان کی بخشش کر دی گئی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ان میں سے ہوں گی ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔