ثوبانرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: میرا حوض عدن سے لے کر عمان تک ہوگا، اس کا پانی برف سے زیادہ سفید ہوگا،شہد سے زیادہ میٹھاہوگا۔ اکثر آنے والے لوگ فقراء مہاجرین ہیں،پراگندہ بالوں والے، میلے کچیلے کپڑوں والے جو نازو نعم والی عورتوں سے شادی نہیں کرسکتے، ان کے لئے راستے نہیں کھولے جاتے،جو لوگ اپنے ذمے حق ادا کرتے ہیں لیکن ان کا حق انہیں نہیں دیا جاتا