ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عنقریب لوگوں پر بدترین سال آئیں گے جن میں جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور سچے کی تکذیب، اس میں خائن کو امانتدارسمجھا جائے گا اور امین کو خائن اور ان سالوں میں رُوَيْبِضَةُبولیں گے۔ پوچھاگیا: رُوَيْبِضَةُ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کمینہ (نااہل)شخص جو عام لوگوں کے معاملات میں گفتگو کرے گا۔