ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جمع ہو جاؤکیوں کہ میں جلد ہی تمہارے سامنے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا۔ جمع ہونے والے جمع ہوگئے۔ پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے اور قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ پڑھی، پھر اندر چلے گئے ،پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور فرمایا: میں نے تم سے کہا تھا کہ میں تمہارے سامنے قرآن کا ایک تہائی تلاوت کروں گا۔ غور سے سن لو! یہ سورت قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے۔