ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب (رات کےوقت )تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، (اور اس کی طرف رغبت کرو) کیوں کہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم (رات کے وقت) گدھے کی آواز سنو تو شیطان (کے شر) سے اللہ کی پناہ طلب کرو،کیوں کہ اس نے شیطان دیکھا ہے