انس بن مالکرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسولٍ! اپنے اس چھوٹے سے خادم کے لئے دعا کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ اس کا مال، اس کی اولاد زیادہ کر، اس کی عمر لمبی کر اور اس کی بخشش کر ۔انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرا مال زیادہ ہوگیا، میری عمر اتنی لمبی ہوئی کہ میں اپنے گھر والوں میں شرم محسوس کرتا۔ میرے پھل خوب پکے ہوئےہو تے ہیں ، اور چوتھی دعا یعنی مغفرت رہ گئی ہے