Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
فضائل قرآن ،دعاؤں ،اذکار اور دَم کا بیان
فضائل قرآن ،دعاؤں ،اذکار اور دَم کا بیان
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم ، قَالَ: اَلْقُرْآنُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، مَنْ جَعَلَهُ أَمَامَهُ قَادَهُ إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ جَعَلَهُ خَلْفَ ظَهرِه سَاقَهُ إِلَى النَّارِ.
جابررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن سفارش کرنے والا ہے اور اس کی سفارش قبول کی جاتی ہے۔ جو شخص اسے اپنے سامنے رکھے گا اسے جنت کی طرف لے جائے گا اور جو اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دے گا اسے جہنم کی طرف ہانک کر لے جائے گا