ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ ایک آدمی کسی بستی میں اپنے بھائی سے ملاقات کرنے کے لئے چلا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے راستے پر ایک فرشتہ بٹھا دیا، وہ اس کے پاس سے گزرا تو فرشتے نے پوچھا تم کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا: اس بستی میں میرا بھائی ہے اس سے ملنے جا رہا ہوں، فرشتے نے کہا: کیا تم نے اس پر کوئی احسان کیا تھا(جس کا بدلہ لینے جا رہے ہو)؟ اس نے کہا:نہیں بس میں اس سے اللہ کے لئے محبت کرتا ہوں۔ فرشتے نے کہا:میں تمہاری طرف اللہ کا پیغامبر بن کر آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے اسی طرح محبت کرتا ہے جس طرح تونے اللہ کے لئے اس سے محبت کی۔