عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمررضی اللہ عنہ پر ایک سفید کپڑا دیکھا تو فرمایا: تمہارا یہ کپڑا نیا ہے یا دھویا ہوا ہے؟عمررضی اللہ عنہ نے کہا:یہ دھویا ہوا ہے (اور ایک روایت میں ہے کہ :یہ نیا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیا کپڑاپہنو، سہولت والی زندگی گزارو اور شہادت کی موت پاؤ۔