انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں ایک نقش کروایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں ایک نقش کروایا ہے، اس لئے کوئی شخص اس جیسا نقش نہ بنوائے۔ پھر انسرضی اللہ عنہ نے کہا : گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس انگوٹھی کی چمک دیکھ رہاہوں