حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ میں بیٹھے ہوئے تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےان سے کہا: کیا تم سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ہم تو کوئی آواز نہیں سن رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں آسمان کے چرچرانے کی آواز سن رہا ہوں، اور اس کے چرچرانے پر اسے ملامت نہیں کی جا سکتی ،آسمان میں بالشت بھر بھی جگہ خالی نہیں جہاں کوئی فرشتہ سجدے کی حالت میں یا قیام کی حالت میں نہ ہو