Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
ابتدائی ایام ،انبیاء اور عجیب مخلوقات کا بیان
ابتدائی ایام ،انبیاء اور عجیب مخلوقات کا بیان
عن عبدالرحمن بن حسنۃ قال: کنت مع رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم في سفر فأصبنا ضبانا، فکانت القدور تغلي، فقال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : إن أمۃ من بني إسرائیل مسخت وأنا أخشی أن تکون ھذہ یعني الضباب۔ قال: فأکفاناھا وإنا لجیاع۔
عبدالرحمن بن حسنہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہمیں کئی سانڈے (گوہ) ملے، ہانڈیاں جوش مار رہی تھیں، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک امت کے چہرے تبدیل کردیے گئے تھے مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ ہی نہ ہو۔ یعنی سانڈہ۔ عبدالرحمن رضی اﷲ عنہ نے کہا: ہم نے بھوکے ہونے کے باوجود وہ ہانڈیاں الٹ دیں۔