Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
ابتدائی ایام ،انبیاء اور عجیب مخلوقات کا بیان
ابتدائی ایام ،انبیاء اور عجیب مخلوقات کا بیان
عن نافع عن سائبۃ مولاۃ الفاکہ بن المغیرۃ: أنھا دخلت علی عائشۃ فرأت في بیتھا رمحا موضوعا فقالت: یا أم المؤمنین! ما تصنعین بھذا الرمح؟ قالت نقتل بہ الأوزاغ فإن نبي اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أخبرنا: أن إبراھیم علیہ السلام حین نلقي في النار لم تکن دابۃ إلا تظفي عنہ غیر الوزغ فإنّہ کانت ینفخ علیہ۔ فأمر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقتلہ۔
نافع، سائبہ (فاکہ بن مغیرہ کی آزاد کردہ لونڈی) سے بیان کرتے ہیں کہ وہ عائشہ رضی اﷲ عنہا کے پاس آئی تو ان کے گھر میں ایک نیزہ رکھا ہوا دیکھا۔ کہنے لگی: ام المومنین! آپ اس نیزے کا کیا کرتی ہیں؟ عائشہ رضی اﷲ عنہا نے کہا: ہم اس کے ساتھ چھپکلیوں کو قتل کرتے ہیں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا کہ: ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو زمین کا ہر جانور ان کی آگ بجھا رہا تھا سوائے چھپکلی کے۔ یہ اس آگ میں پھونک مار رہی تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل کا حکم دیا۔