ابو سعیدرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان نے کہا: تیری عزت کی قسم! جب تک ان کے جسموں میں روح ہوگی میں تیرے بندوں کو گمراہ کرتا رہوں گا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: مجھے میری عزت و جلال کی قسم! جب تک یہ مجھ سے بخشش طلب کرتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا