Blog
Books
Search Hadith

ابتدائی ایام ،انبیاء اور عجیب مخلوقات کا بیان

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ مُوسَى قَالَ: يَا رَبِّ أَرِنِي آدَمَ الَّذِي أَخْرَجَنَا وَنَفْسَهُ مِنَ الْجَنَّةِ فَأَرَاهُ اللهُ آدَمَ فَقَالَ: أَنْتَ أَبُونَا آدَمُ؟ فَقَالَ لَهُ آدَمُ: نَعَمْ فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي نَفَخَ اللهُ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَعَلَّمَكَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ أَخْرَجْتَنَا وَنَفْسَكَ مِنَ الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ لَهُ آدَمُ: وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا مُوسَى قَالَ: أَنْتَ نَبِيُّ بَنِي إِسْرَائِيلَ الَّذِي كَلَّمَكَ اللهُ مِنْ وَّرَاءِ الْحِجَابِ لَمْ يَجْعَلْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ رَسُولًا مِنْ خَلْقِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: أَفَمَا وَجَدْتَّ أَنَّ ذَلِكَ كَانَ فِي كِتَابِ اللهِ قَبْلَ أَنْ أُخْلَقَ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فِيمَ تَلُومُنِي فِي شَيْءٍ سَبَقَ مِنْ اللهِ تَعَالَى فِيهِ الْقَضَاءُ قَبْلِي؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عِنْدَ ذَلِكَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى.

عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے رب! مجھے آدم علیہ السلام تو دکھاجس نے ہمیں اور خود اپنے آپ کو جنت سے نکلوا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں آدم دکھلا دئیے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ ہمارے والد آدم ہیں؟ آدم علیہ السلام نے ان سےکہا: ہاں،موسیٰ علیہ السلام نے کہا:آپ ہی وہ شخص ہیں جس میں اللہ تعالی نے اپنی روح پھونکی ، تمام نام سکھائے اور فرشتوں کوآپ کے لئے سجدہ کرنے کا حکم دیا ؟آدم علیہ السلام نے کہا: ہاں۔ موسیٰ نے کہا: آپ کو کس بات نے اس کام پر مائل کیا کہ آپ نے ہمیں اور خود کو جنت سے نکلوا دیا ؟آدم علیہ السلام نے ان سے کہا: تم کون ہو؟ انہوں نے کہا: میں موسیٰ ہوں۔ آدم علیہ السلام نے کہا: تم ہی بنی اسرائیل کے وہ نبی ہو جس سے اللہ تعالیٰ نے پردے کے پیچھے سے گفتگو کی ؟ اپنی مخلوق میں سے اپنے اورتمہارے درمیان کسی کو قاصد نہیں بنایا؟موسیٰ علیہ السلام نے کہا:جی ہاں۔ آدم علیہ السلام نے کہا: کیا تم نے نہیں دیکھا کہ یہ اللہ کی کتاب میں میرے پیدا ہونے سے پہلے لکھا جا چکا تھا؟انہوں نے کہا: ہاں۔ آدم علیہ السلام نے کہا: تب تم مجھے اس کام پر کیوں ملامت کر رہے ہو جس کے بارے میں مجھ سے پہلے اللہ کی تقدیر کا فیصلہ ہو چکا تھا؟ اس وقت رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: پس آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔
Haidth Number: 3128
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

الصحيحة رقم (1702) ، سنن أبي داؤد كِتَاب السُّنَّةِ بَاب فِي الْقَدَرِ رقم (4080)

Wazahat

Not Available