ابو عسیب مولی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعا مروی ہے كہ: جبریل علیہ السلام میرے پاس بخار اور طاعون لے كر آئے۔ بخار میں نے مدینے میں روك لیا اور طاعون كو شام كی طرف بھیج دیا۔ طاعون میری امت كے لئے شہادت اور رحمت ہے جب كہ كافروں كے لئے عذاب ہے۔