عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كسی بھی شخص كی موت كسی علاقے میں لكھی گئی ہو تو اللہ تعالیٰ اس كے لئے اس علاقے كی طرف كوئی كام پیدا كر دیتا ہے، جب وہ اپنے مقام كی انتہا تك پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے فوت كر دیتا ہے ۔ قیامت كے دن زمین كہے گی: اے رب یہ وہ بندہ ہے جو تو نے میرے پاس امانت ركھا تھا۔