Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
بیماری، جنازے اور قبروں کا بیان
بیماری، جنازے اور قبروں کا بیان
عَنْ أَبِي موسَى الْأَشْعَرِيّ مرفوعا: إِذَا مَات وَلَد الرجل يَقول الله تَعَالَى لِمَلَائِكَتِه: أقبضتم وَلَد عَبْدِي؟ فَيَقُولُون: نَعَم. فَيَقُول: أقبضتم ثَمَرَة فُؤَادِه؟ فَيَقُولُون: نَعَم. فَيَقُول: فَمَاذَا قال عَبْدِي؟ قال: حَمِدَك واسترجع. فَيَقُول: ابْنُوا لِعَبْدِي بَيْتًا في الْجَنَّة وسَمُّوه بَيْت الْحَمْد
ابو موسیٰ اشعریرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جب كسی آدمی كا بچہ مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: تم نے میرے بندے كا بچہ فوت كر دیا؟ وہ کہتے ہیں: جی ہاں۔ اللہ فرمائے گا: تم نے اس كے دل كا ٹكڑا قبض كر لیا؟ فرشتےکہتے ہیں: جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تب میرے بندے نے كیا كہا: فرشتے کہتے ہیں: اس نے تیری حمد بیان كی اور انا للہ پڑھا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے كے لئے جنت میں ایك گھر بنا دو اور اس كا نام”بیت الحمد“(تعریف والا گھر)ركھ دو۔