معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی اپنے والد سے روایت كرتے ہیں ان كے والد اہل بدر میں سے تھے ۔ اور ان کے دادا اہل عقبہ میں میں س تھے۔ كہتے ہیں كہ جبریل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے اور كہا: تم بدر والوں كو اپنے اندر كس طرح شمار كرتے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: افضل مسلمان ۔ جبریل علیہ السلام نے كہا: جو فرشتے بدر میں حاضر ہوئے ہم بھی انہیں اسی طرح شمار كرتے ہیں