حذیفہ بن یمانرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا كہ: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور ان كے ساتھ مغرب كی نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو نماز پڑھنے لگے، اور عشاءتك نماز پڑھتے رہے۔ پھر باہر نكل گئے۔ میں آپ كے پیچھے گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كون ہو؟ میں نے كہا: حذیفہ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ حذیفہ اور اس كی ماں كی مغفرت فرما