Blog
Books
Search Hadith

خوبیوں اور خامیوں کا بیان

عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِّنَ الْأَنْصَارِ أَنَّ أَنَسًا الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَ عَطَاءً أَنَّهُ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَهُوَ صَائِمٌ فَأَمَرَ امْرَأَتَهُ فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ رَسُولَ اللهِ يَفْعَلُ ذَلِكَ فَأَخْبَرَتْهُ امْرَأَتُهُ فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُرَخَّصُ لَهُ فِي أَشْيَاءَ فَارْجِعِي إِلَيْهِ فَقُولِي لَهُ فَرَجَعَتْ إِلَى النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَتْ: قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُرَخَّصُ لَهُ فِي أَشْيَاءَ فَقَالَ أَنَا أَتْقَاكُمْ لِلهِ وَأَعْلَمُكُمْ بِحُدُودِ اللهِ .

عطاء بن یسار سے مروی ہے، کہ وہ ایک انصاری سے کہ انس انصاری نے عطاء کو بتایا کہ: اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا، اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھ کر آئے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح کرتے ہیں۔ اس کی بیوی نے اسے بتایا تو اس نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ چیزوں میں رخصت دی گئی ہے، واپس جاؤ اور دوبارہ آپ سے پوچھو۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس گئی اور کہا کہ وہ یعنی میرا شوہر کہتا ہے کہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ چیزوں میں رخصت دی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں تم سے زیادہ متقی اور اللہ کی حدود کا علم رکھنے والا ہوں۔
Haidth Number: 3432
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

الصحيحة رقم (329) ، موطأ مالك رقم (568) ، مسند أحمد رقم (22570) .

Wazahat

Not Available