زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: احد کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دو زرہیں تھیں، آپ ایک چٹان پر چڑھنے لگے تو کامیاب نہ ہوسکے، طلحہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بیٹھ گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر قدم رکھا، پھر چٹان پر چڑھ گئے زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:طلحہ نے(جنت) واجب کر لی۔