جابر بن سمرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سو مرتبہ سے زائد بیٹھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اشعار کہا کرتے تھے۔ اور جاہلیت کی کچھ چیزوں کا تذکرہ کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش بیٹھے رہتے، کبھی کبھی مسکرا دیتے۔