انسرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اسے فلاں عورت کے پاس لے جاؤ، وہ خدیجہ رضی اللہ عنہ کی سہیلی تھی، اسے فلاں کی طرف لے جاؤ وہ خدیجہ رضی اللہ عنہ سے محبت کرتی تھی۔