ابو عبداللہ جدلی کہتے ہیں کہ مجھ سے ام سلمہ نے کہا: کیا تمہارے درمیان منبروں پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی جاتی ہے؟ میں نے کہا: سبحان اللہ ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح گالی دی جا سکتی ہے؟ کہنے لگیں: کیا علی بن ابی طالبرضی اللہ عنہ اور جوان سے محبت کرتے ہیں ، انہیں گالی نہیں دی جاتی؟ اور میں گواہی دیتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت کرتے تھے۔