Blog
Books
Search Hadith

خوبیوں اور خامیوں کا بیان

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِذْ أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْجُمُعَةِ وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ (الجمعة: ٣)قَالَ: قُلْتُ: مَنْ هَوُلاَءِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَلَمْ يُرَاجِعْهُ حَتَّى سَأَلَه مَرَّة أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، قَالَ: وَفِينَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، قَالَ: فَوَضَعَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَدَهُ عَلَى سَلْمَانَ ثُمَّ قَالَ: لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ عِنْدَ الثُّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ پر سورۂ الجمعہ نازل ہوئی۔ جب آپ نے یہ آیت پڑھی : وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ (الجمعة: ٣)اور ان میں سے دوسرے لوگ بھی ہیں جو ابھی تک ان سے نہیں ملے۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !یہ کون لوگ ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہیں دیا حتی کہ اس نے ایک یا دو یا تین مرتبہ آپ سے سوال کیا: ہم میں سلمان فارسی‌رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ سلمان‌رضی اللہ عنہ پر رکھ کر فرمایا: اگر ایمان ثریا(ستارے) پر بھی ہوتا تو ان جیسے لوگ وہاں بھی پہنچ جاتے ۔
Haidth Number: 3560
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

الصحيحة رقم (1017) ، صحيح البخاري ،كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ، بَاب قَوْلُهُ{ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ ... ،} ، رقم (4518) .

Wazahat

Not Available