عبداللہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتےہیں کہ: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیلو کی مسواک بنا رہا تھا۔ لوگ میری پتلی پنڈلیوں کو دیکھ کر ہنسنے لگے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کس وجہ سے ہنس رہے ہو ؟ لوگوں نے کہا: اس کی پتلی پنڈلیوں کی وجہ سے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!) یہ پنڈلیاں میزان میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہیں۔