ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، (لوگ) گزرنے لگے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:ابو ہریرہرضی اللہ عنہ ! یہ کون ہے؟ میں کہتا :فلاں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے :فلاں اللہ کا نیک بندہ ہے۔ پھر کوئی گزرتا تو آپ فرماتے: ابو ہریرہ! یہ کون ہے؟ میں کہتا فلاں۔ آپ فرماتے: فلاں اللہ کا بندہ یہ تو برا آدمی ہے۔ حتی کہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ گزرے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خالد، اللہ کا بہت اچھا بندہ ہے۔ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔