عباس بن عبدالمطلبرضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ابو طالب کو آپ سے کوئی فائدہ ہوگا؟ کیوں کہ وہ آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کے لئے (لوگوں سے )غصے ہوتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، وہ آگ کم گہرے حصے میں ہوگا۔ اگر میں نہ ہوتا( یعنی میری سفارش) تو وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوتا۔