جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سلمہ بن نفیل رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں نے گھوڑے کو تھکا/ اکتا دیا ہے، ہتھیار اتار دیئے ہیں اور جنگ نے بھی اپنے ہتھیار رکھ دیئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ: اب کوئی قتال (جہاد )نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ابھی تو قتال (کا حکم )آیا ہے، میری امت کا ایک گروہ لوگوں پر غالب رہے گا ۔ جو لوگ ان سے لڑائی کریں گے اللہ تعالیٰ ان کے دل اوپر کر دے گا( پھیر دے گا) اور ان سے انہیں رزق دے گا حتی کہ اللہ عزوجل کا حکم آجائے اور وہ اسی حال پر ہوں ۔خبردار مومنین کے گھروں کا مرکز شام ہے اور گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔