عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے کہ جب آپ کسی مجلس میں بیٹھتے یا نماز پڑھتے تو کچھ کلمات کہتے: عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کلمات کے بارے میں پوچھا؟ آپ نے فرمایا: اگر کوئی شخص اچھی بات کرے تو قیامت تک ان پر مہر ہوگی، اور اگر کوئی دوسری بات کرے تو یہ اس کا کفارہ ہوگا: (سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ الیک)، اے اللہ! تو پاک ہے ، اپنی تعریف کے ساتھ، تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ،میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔