جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم قیامت تک قتال کرتا رہے گا۔ پھر عیسیٰ نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا: آئیے نماز پڑھائیے ،وہ کہیں گے: نہیں تم ایک دوسرے کے امیر ہو۔ اللہ نے اس امت کو عزت بخشی ہے۔