ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں تھے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کے وقت آگ نہ جلاؤ، جب اس کے بعد دوسرا موقع آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ جلاؤ اور کھانا پکاؤ۔ یقینا تمہارے بعد آنے والے لوگ تمہارے صاع اور مد کو نہیں پاسکیں گے۔