Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
نصیحتیں اور دلوں کو نرم کرنےوالی باتیں
نصیحتیں اور دلوں کو نرم کرنےوالی باتیں
عن عُمَر بن الْخَطَّابِ في قَوْلِهِ:وَ اِذَا الۡمَوۡءٗدَۃُ سُئِلَتۡ ۪ۙ﴿التکویر:۸﴾ ، قَالَ: جَاءَ قَيْسُ بن عَاصِمٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَالَ: يَا رَسُول اللهِ: إِنِّي وَأُدَتُّ ثَمَانِيَ بناتٍ لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ: أَعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِّنْهن رَقَبَةً ، قَالَ: إِنِّي صَاحِبُ إِبِلٍ، قَالَ:فانحر [وفي رواية: فاهْدِ إِنْ شِئْتَ] عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ بَدَنَةً
عمر بن خطابرضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ كے اس قول كے بارے میں مروی ہے: وَ اِذَا الۡمَوۡءٗدَۃُ سُئِلَتۡ ۪ۙ﴿۸﴾ (التکویر) (اور جب زندہ در گور كی گئی لڑكی سے پوچھا جائے گا )كہا كہ:قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے اور كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنی (آٹھ)بیٹیاں زندہ درگور كیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ان میں سے ہر ایك كی طرف سے ایك گردن آزاد كرو، اس نے كہا: میرے پاس اونٹ ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تب تم نحر كرو(اور ایك روایت میں ہے:اگر تم چاہو تو ہر ایك كی طرف سے قربانی كرو)ایك اونٹنی۔