عطاء بن یساررحمہ اللہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذرضی اللہ عنہ كو یمن كی طرف بھیجا تو معاذرضی اللہ عنہ نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھےنصیحت كیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی استطاعت کے مطابق تقویٰ كو لازم كر لو، ہر پتھر اور درخت كے پاس اللہ كو یاد كرو، اور جب كوئی برا عمل كر لو تو اس كی جگہ توبہ كرو، پوشیدہ كے ساتھ پوشیدہ اعلانیہ كے ساتھ اعلانیہ