(٣٦٦٣) سہم بن معتمر سے مروی ہے، وہ ہجیمیرضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں كہ وہ مدینے آئے تو مدینے كی كسی گلی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو گئی۔ آمنا سامنا ہوا تو دیكھا كہ سہم نے قطنی تہہ بند باندھا ہوا ہے جس كا كنارہ پھیلا ہوا تھا اس نے كہا: اے اللہ كے رسول! آپ پر سلام ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان الفاظ سے سلام تو مُردوں کا سلام ہے۔ کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے وصیت کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كسی نیكی كے كام كو حقیر مت سمجھو اگرچہ تم کسی کو رسوی جوڑنے کے لئے رسی کا ٹکڑا ھبہ کردو۔ یا پانی مانگنے والے کے برتن میں اپنے ڈول سے پانی ڈال دو۔ اگرچہ تم اپنے مسلمان بھائی سے كشادہ چہرے سے ملو، یا تم وحشت زدہ كو خود سے انس دلاؤ ، اور اگرچہ تم ایك تسمہ ہی دو