عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! كونسی ہجرت افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: جسے اللہ تعالیٰ نا پسند كرے اسے چھوڑ دو، اور ہجرت دو قسم كی ہے، شہری كی ہجرت ، اور دیہاتی كی ہجرت ،دیہاتی كا معاملہ یہ ہے كہ جب اسے حكم دیا جاتا ہے تو اطاعت كرتا ہے ، اور بلایا جائے تو جواب دیتا ہے۔ جب كہ شہری آزمائش میں زیادہ ہوتا ہے اور اجر میں بھی افضل ہوتا ہے۔