عوف بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواب تین قسم كے ہیں، ان میں سے شیطان كےوسوسےہیں تاكہ ان كے ذریعے ابن آدم كو غمزدہ كر دے، ان خوابوں میں سے ایسے بھی ہیں جن كا خیال آدمی دن كے وقت لاتا ہے اور رات كو نیند میں انہیں دیكھتا ہے ، اور ان خوابوں میں سے وہ بھی ہے جو نبوت كا چھیالیسواں حصہ ہیں