Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
متفرقات
متفرقات
عَنْ حَمَلِ بن النَّابِغَةِ أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ لِحْيَانِيَّةٌ وَّمُعَاوِيَّةٌ مِّنْ بني مُعَاوِيَةَ بن زَيْدٍ ، وَأَنَّهُمَا اجْتَمَعَتَا فَتَغَايَرَتَا ، فَرَفَعَتِ الْمُعَاوِيَّةُ حَجَرًا فَرَمَتْ بِهِ اللِّحْيَانِيَّةَ وَهِي حُبْلَى ، وَقَدْ بَلَغَتْ ، فَقَتَلَتْهَا فَأَلْقَتْ غُلامًا ، فَقَالَ حَمَلُ بن مَالِكٍ لِعِمْرَانَ بن عُوَيْمِرٍ : أَدِّ إِلَيَّ عَقْلَ امْرَأَتِي ، فَارْتَفَعَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَالَ: الْعَقْلُ عَلَى الْعَصَبَةِ وَفِي السّقْطِ غُرَّةُ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٌ .
حمل بن نابغہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اس كی دو بیویاں تھیں، لحیانہك اور معاویہ جس کا تعلق بنی معاویہ بن زید سے تھا۔ ایك مرتبہ دونوں اكھٹی ہوئیں تو جھگڑپڑیں۔ معاویہ نے ایك پتھر اٹھا كر لحیانہ كو مارا۔ وہ حاملہ تھی، پتھر بھر پور انداز میں لگا اور معاویہ نے لحیانہ كو قتل كر دیا۔ اس نے بچہ گرادیا (ضایع ہوگیا)حمل بن مالك نے عمران بن عویمر سے كہا: مجھے میری بیوی كی دیت ادا كرو، وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس مسئلہ لے كر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیت ورثاء كے ذمے ہے۔ اور بچہ گرانے میں ‘‘غرۃ’’ یعنی دیت کا دسواں حصہ غلام یا لونڈی كا ہے