عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ: اے عائشہ! تمہاری قوم مجھے سب سے جلد ملے گی۔ جب آپ بیٹھ گئے تو میں نے كہا: اے اللہ كے رسول ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان كرے، آپ ایسی بات كہتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے جس نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا۔ آپ نے فرمایا: وہ كیا بات ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہا: آپ كا خیال ہے كہ میری قوم آپ كی امت میں سب سے پہلے آپ سے ملے گی؟ آپ نے فرمایا: ہاں ، عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہا: یہ كس وجہ سے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواہشات انہیں شیریں محسوس ہونگی اور ان کی امت کے لوگ ان پر حسد کریں گے۔میں نے كہا: اس كے بعد كیسے لوگ ہونگے یا ان سے متصل؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ٹڈی(یا چیونٹی) کی طرح طاقتور لوگ كمزوروں كو كھائیں گے، یہاں تك كہ ایسے ہی لوگوں پر قیامت آجائے گی۔