عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی کی چادر ہوانے اڑادی تو اس نے ہوا کو لعنت دی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہوا کو لعنت نہ دو کیونکہ یہ مامور ہے ، اور جس شخص نے کسی ایسی چیز کو لعنت دی جس کی وہ اہل نہیں تو لعنت اسی کی طرف لوٹ آئے گی۔